تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کیلی فورنیا: لیگو لینڈ ملازمین کی انچارج سے منفرد شرارت

جنگ نیوز -


لاس اینجلس…این جی ٹی …امریکی ریاست کیلی فورنیا کا تھیم پارک لیگولینڈلیگو بلاکس سے بنے لاکھوں مجسموں کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز اس پارک کے ملازمین نے اپنے انچارچ سے منفرد شرارت کر تے ہوئے ان کی کار کو چھپا کر اس کی جگہ ایک لیگو بلاکس سے بنی کار کھڑی کر دی۔جب انچارچ اپنے گھر جا نے کیلئے پارکنگ کی جانب گیا تو اپنی کار کی جگہ ایک لیگو کار کو کھڑا پا کر حیران اور پریشان ہو گیا۔تھوڑی ہی دیر کے بعدجب اس معصوم شرارت کی تفصیل ان پر آشکار ہوگئی تو انہوں نے لیگو کار کے ما ڈل کا مکمل جائزہ لیا اور با اختیار ہو نے کے باوجودکسی سے کو ئی شکایت کی نہ ہی ڈانٹ پلائی ۔شرارت میں استعمال ہو نے والی کار کو عام طور پر کیلی فورنیا کے اس لیگو پارک کے استقبالیہ پر کھڑا کیا جاتا ہے جو 2ہزار 9سو34پونڈ وزنی ہے اور اسے0 2لاکھ 1ہزار7سو 60لیگو بلاکس سے تیار کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.