1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
چین میں ایک ٹانگ سے محروم ڈانسر نے ناظرین کے دل جیت لیے
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین میں ایک ٹانگ سے محروم ڈانسر نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ دارالحکومت بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹانگ سے محروم لی نے اپنے شوق کی تسکین کیلئے ڈانس شروع کیا اور سال 1992 ء میں باقاعدہ ڈانس کی تربیت حاصل کرنے کے بعد ڈانس گروپ بنا لیا جس کے بعد باقاعدہ طور پروفیشنل ڈانس تقریبات میں شرکت شروع کردی۔ گزشتہ روز بیجنگ میں ایک شاندار تقریب میں مسٹر لی نے اپنے گروپ کے ہمراہ پرفارم کرکے ناظرین کو حیران کردیا۔ لی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی معذوری کوفن میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔