1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بالائی پنجاب، مکران ، کشمیر کے کئی مقامات وقفے وقفے سے بارش
جنگ نیوز -
کراچی…بالائی پنجاب، مکران ، کشمیر کے کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری اس سلسلہ کے آج خیبرپختونخواہ ، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان کے کئی مقامات پرپھیلنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، مکران ، کشمیر کے کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں سید پور کے مقام پر 42 ملی میٹر ہوئی،راول پنڈی 21، رسال پور 18، گڑھی دوپٹہ 15 ملی میٹر بارش ہوئی ،لسبیلہ میں 9 ملی میٹر، منگلا اور سیال کوٹ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب خیبرپختونخواہ، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اس میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہرراول پنڈی میں رات سے بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، اس سے موسم خوشگوار ہوگیااسلام آباد اور راول پنڈی کی فضا میں مون سون کی سیاہ گھٹائیں چھائی رہیں، کئی مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ رہا اور بعض مقامات پر تو موسلادھار بارش بھی ہوئی، راول پنڈی میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق رات سے صبح تک اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ 42 ملی میٹر اور راول پنڈی میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کا مطابق بارش کا سلسہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔