تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکا نے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دیدی

جنگ نیوز -
جکارتا…جنگ نیوز… امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے مذاکرات کار کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شمالی کورین رہنما کو دورے کی دعوت دینے کا مقصد ممکنہ 6فریقی جوہری مذاکرات کے حوالے سے شمالی کوریا کی آراء سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ انڈونیشیا میں دونوں کوریا کے سفیروں کے مذاکرات کے بعد اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.