تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ایران کا شام اور عراق کے ساتھ گیس کی فراہمی کا معاہدہ

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…ایران نے شام اور عراق کے ساتھ گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایران سے شام اور عراق کو گیس کی سپلائی کیلئے پائپ لائن تعمیر کی جائے گی جس پر 10 ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ آئندہ تین سے پانچ سال میں گیس پائپ لائن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایران سے روزانہ 20 سے 25 ملین کیوبک میٹر گیس عراق اور شام جائے گی۔ ایران اس وقت 600 ملین کیوبک میٹر گیس کی پیداوار دے رہا جس میں سے 37 ملین کیوبک میٹر برآمد کر دی جاتی ہے جبکہ گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے 24 منصوبے زیرتکمیل ہیں۔ ایران کی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ میں16 کھرب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر میں جو آئندہ 80 سال کے لئے کافی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.