تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

راولپنڈی کے نالہ لئی میں طغیانی،دو افراد ڈوب کر جاں بحق

جنگ نیوز -


راولپنڈی…اسلام آباد میں صبح سے مسلسل بارش کے باعث راول پنڈی کے نالہ لئی میں پیدا ہونے والی طغیانی کی صورت حال بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی جبکہ بے احتیاطی برتنے والے دو افراد اس کی موجوں کی نذر ہوگئے ۔ راول پنڈی شہر کے وسط سے گزرنے والے نالہ لئی میں آج دن کے وقت پانی کی سطح ایک دفعہ خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے لگی تو آبادی والے مقامات پر وارننگ کے الارم بجادئے گئے، اس وقت کٹاریاں کے مقام پر نالے میں پانی کی سطح سولہ فٹ سے زائد اور گوال منڈی میں بارہ فٹ سے زائد ہوگئی تھی ، امدادی کاموں کے لئے فوجی ٹیموں کو بھی طلب کیا گیا جبکہ نالے کے کنارے واقع آبادیوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ، دوپہر کے بعد نالہ لئی کی سطح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں مزید موسلا دھار بارش یا نالے میں طغیانی کا خطرہ نہیں ہے ، نالے کی بے رحم موجوں کی نذر ہونے والے پہلے بائیس سالہ نوجوان کی لاش جھنڈا چیچی پل کے قریب جبکہ 5 سالہ بچے کی لاش موتی محل کے قریب سے نکالی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.