1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4افراد ہلاک،متعدد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ ملیر میں سرچ آپریشن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عثمان آباد کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا کورنگی کے علاقے بھٹائی کالونی میں مسلح افرد نیمیڈیکل اسٹور پرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں سیاسی جماعت کا کارکن لیاقت جاں بحق ہوگیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں شپ آنر کالج کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مومن آباد کے علاقے بنیر کالونی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا ۔لانڈھی کے علاقے شیر پاوٴ کالونی میں اسٹار گراوٴنڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حبیب اللہ، عثمان غنی اور اکرام شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز ملیر میں کئی روز سے جاری دو گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کے بعد اج صبح پولیس نے آسو گوٹھ ،داوٴد گوٹھ،اور جعفر طیارہ سوسائٹی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کی ا اس دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس نے کئی افراد کی گرفتاری اور ان سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔کئی روز کی فائرنگ کے بعد ملیر کے علاقے میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی روز سے بند دکانیں اور کاروبار بھی کھلنا شروع ہوگئے۔