1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
اٹلانٹس پروگرام ختم،ناسا کے ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
جنگ نیوز -
واشنگٹن...امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس کا آخری سفر مکمل ہوچکاہے لیکن یہ سفر امریکی خلائی پروگرام کے ہزاروں ملازمین کیلئے کچھ اچھامستقبل نہیں لایا۔ امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس اپنا آخری خلائی مشن مکمل کرکے بہ حفاظت زمین پر واپس پہنچ گئی اس کے ساتھ امریکی خلائی تحقیقی ادارے کے ہزاروں ملازمین کامستقبل بھی خطرے میں پڑگیا۔کینیڈی اسپیس سینٹر میں اٹھارہ سو ملازمتیں آج ختم ہوجائیں گی جبکہ آنیوالے چند ماہ میں نچلے اور اعلیٰ درجے کے ساڑھے گیارہ ہزارملازمین بھی فارغ ہوجائیں گے۔