1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور...حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔ حکومت پاکستان نے 30جولائی تک منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1210فٹ تک بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک میں جاری بارشوں کے سلسلے کے باعث منگلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔منگلا ڈیم توسیع منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سال 2011میں حکومت پاکستان نے ڈیم میں پانی کی سطح 1210فٹ تک بلند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرین منگلا ڈیم کو 30جولائی تک نقل مکانی کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ڈیم میں پانی کی سطح 1202سے بلند ہو تے ہی ڈیم سے ملحقہ آبادی زیر آب ہونا شروع ہو جائیگی جبکہ 1210تک سطح بلند ہونے سے 2637خاندان متاثر ہو سکتے ہیں۔ترجمان منگلا ڈیم رائزنگ پراجیکٹ کے مطابق متاثر ہ ہونیوالے 2637خاندانوں میں سے 2105خاندان ایسے ہیں جو اپنے معاوضہ جات اور پلاٹ حاصل کر چکے ہیں اور وہ فوری اپنے پرانے گھروں سے نقل مکانی کر جائیں گے جبکہ باقی 534خاندانوں کو کرائے پر مکان حاصل کر کے آباد کیا جائیگا۔