تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

تمام تر دعووٴں کے باوجود بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکا

جنگ نیوز -


لاہور...تمام تر دعووٴں کے باوجود بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ شارٹ فال 4ہزار 4 سو45 میگا واٹ ہے۔ شہروں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چار سو چھیالیس میگا واٹ جبکہ طلب سترہ ہزار آٹھ سو 91 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق بڑھنے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ پیپکو ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کوچھ سو نوے میگا واٹ کی فراہمی جاری ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار پانچ سو انتالیس جبکہ تھرمل ایک ہزار نو سو چوالیس میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیز سے پانچ ہزار سات سو اکسٹھ میگا واٹ اور رینٹل پاورز سے دو سو دو میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.