تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

بھارت : گزشتہ دہائی میں 15 ہزار 550 ارب روپے کرپشن کی نذر ہوئے

جنگ نیوز -


نئی دہلی...بھارت میں کرپشن کے دلدل میں گزشتہ دہائی 15 ہزار 550 ارب روپے کی رقم ڈوب گئی جبکہ اس سے کہیں زیادہ رقم غیر قانونی طریقے سے بھارت سے باہر بھیجی گئی۔بدعنوانی کیخلاف تحقیقات کرنیوالی بھارتی کمپنی انڈیا فارینزک کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں سال 2009 میں ہر شخص نے تقریباً 2000بھارتی روپے کرپشن یا بدعنوانی کی مد میں خرچ کیے۔ بھارت کی مجموعی آبادی 1 ارب 21 کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2009 شہریوں کی جانب سے کرپشن کی مد میں خرچ کی جانیوالی رقم گزشتہ دہائی سے 260 فیصد زائد ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت میں کرپشن کے سخت قوانین بنانے کے سلسلے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں جہاں ادارے بد انتظامی اور کرپشن کے باعث برباد ہورہے ہیں اس قسم کے موثر قانون کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان میں بیمارسرکاری ادارے تقریبا ً300 ارب روپے ملکی خزانے سے ہڑپ کر لیتے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.