1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی اسٹاک ایکسچینج: نئے کاروباری ہفتے کا اتار چڑھاؤ سے آغاز
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار چار سوپوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔پیر کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوااور انڈیکس دوران ٹریڈنگ بارہ ہزار488 پوائٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار440 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم تین کروڑ 28 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے ز یادہ کام فاطمہ فرٹیلائزر کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت18پیسے کمی کے بعد16روپے77پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس27 پوائنٹس کمی کے بعدگیارہ ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رجحان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔