تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سونے کی فی تولہ قیمت51ہزار800روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

جنگ نیوز -


کراچی...عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی اس کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت اکیس ڈالر اضافے کے ساتھ 1621 ڈالر تک جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ 51 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح جبکہ پنجاب میں 500 روپے اضافے کے ساتھ 51 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹس میں بھی سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی خریداری مسلسل بڑھ گئی ہے جس سے سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.