1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
یو ای ٹی لاہورکا دوبارہ انٹری ٹیسٹ 11ستمبر کو ہو گا
جنگ نیوز -
لاہور...انجینئرنگ یونی ورسٹی لاہور میں داخلے کے لیے دوبارہ انٹری ٹیسٹ11 ستمبر کو ہو گا ، وائس چانسلر نے یونی ورسٹی کی ایڈمیشن مینجمنٹ کمیٹی مکمل طور پرتبدیل کر دی۔انجینئرنگ یونی ورسٹی میں داخلوں کیلیے گذشتہ روز ہونے والا انٹری ٹیسٹ،پیپر آوٴٹ ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ،جو اب عید کے بعد گیارہ ستمبر کو لیا جائے گا، یو ای ٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر پروفیسر محمد علی موعودکو نئی چھ رکنی انجینئرنگ یونی ورسٹی ایڈمشن کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے،یو ای ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کا سوالنامہ آوٴٹ ہونے کی تحقیقات جاری ہے اور پرانی ایڈمشن مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کوبھی اس انکوائری میں شامل کیا گیا ہے۔