1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جرمنی،پاکستانیسفارتکار جی آر ملک کا اسٹٹ گارٹ کا دورہ
جنگ نیوز -
پیرس...نمائندہ جنگ …پاکستانی قونصلیٹ جنرل جی آر ملک فرینکفرٹ (جرمنی )نے اپنے تما م اسٹاف کے ہمرا ہ ا سٹٹ گارٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی تمام پاکستانیوں کی تنظیموں اور کمیونٹی کی طرف سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے متعلقہ مسائل کو موقع پر ہی حل کیے۔ قونصلیٹ جنرل جی آر ملک نے کہا کہ جرمنی میں آباد پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سفارتخانہ ہر قسم کا تعاون کر رہا ہے،اور ان کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کرنے خود پہنچ جاتاہے،اس موقعہ پر کالسروے ،بوبلنگھن اور لیوئن برگ میں قائم پاکستانی تنظیموں کے سربراہان بھی موجود تھے،جنہوں نے مشترکہ قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں قونصل جنرل جی آر ملک نے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی ا سٹٹ گارٹ کے صدر شیخ منیر احمد کا باقی تمام شرکاء کے ہمراہ شکریہ ادا کیا۔