تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اوسلو میں دہشت گردی:پی پی ناروے کا تعزیتی اجلاس منگل کو ہوگا

جنگ نیوز -
پیرس...رضا چوہدری…صدر پاکستان آ صف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ اوسلو میں پیش آنے والے دہشتگردی کے نا خوشگوار واقعہ کے موقع پر آنجانی افراد کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں اوران کے غم میں بھرپور شرکت کریں۔ پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری ذاولفقار مرزا نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی ہدایت کی روشنی میں منگل کی شام ایک ریفرنسی اجلاس منعقد ہوگا جس میں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ قائم مقام سفیر پاکستان صابر ندیم بھی شرکت کریں گے اور مقامی رسومات کے مطابق آنجانی افراد کے لواحقین سے مکمل اظہارہمدری مظاہرہ کرتے ہوئے اور ان کے افسوس میں شر یک ہوں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.