1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کے ایس ای: رمضان میں سوا9سے دوپہر 2بجے تک ٹریڈنگ ہوگی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج نے رمضان المبارک میں ٹریڈنگ اوقات کار کو حتمی شکل دیدی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایک ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ رمضان المبارک میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دفاتر صبح نو بجے سے ساڑھے تین بجے کھلے رہیں گے تک جبکہ ٹریڈنگ کے اوقات کار صبح سوا نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کو اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔کے ایس ای ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سابقہ سال کے ٹریڈنگ کے اوقات کار کو برقرار رکھا گیا ہے اور اس ہی سابقہ دورانیہ پر رواں سال بھی یکم رمضان المبارک سے عمل درآمد کیا جائیگا۔