تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کنٹینرز کیس: چاربرس میں تقریباً24ہزار کنٹینرز لاپتا ہوئے ، ایف بی آر

جنگ نیوز -


اسلام آباد...فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افغان کنٹینرز کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ4 برس میں کمرشل ٹریڈ کے تقریبا ً24 ہزار کنٹینرزلاپتہ ہوئے ۔ اسی عرصہ میں نان کمرشل ٹریڈ کے 19 ہزار کنٹینرز کے بھی لاپتہ ہونے کاشک ہے، تمام عمل سے خزانے کو 50 ارب روپے تک کا ممکنہ نقصان ہوا۔چیف جسٹس افتخار چودھری کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے بنچ نے نیٹوکنٹینرز کیس کی سماعت کی۔ چیئر مین ایف بی آر سلمان صدیق نے عدالت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ2007ء سے 2010ء کمرشل ٹریڈ کے23 ہزار 882 کنٹینرز لاپتہ ہوئے ، اس سے خزانے کو 47 سے 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نان کمرشل ٹریڈ میں ایساف اور نیٹو کے 19 ہزار کنٹینرز بھی سرحدپار نہ پہنچنے کا شک ہے، رپورٹ کے مطابق کمرشل ٹریڈ کنٹینرنز میں کمرشل کنٹینرز میں شپنگ کمپنیوں، ایجنٹس اور این ایل سی کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں اور اس سے 25 سے 30 ارب کی وصولیاں متوقع ہیں ، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.