1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ہیری پوٹر کی ہیروئین ایماواٹسن کپڑوں کی سلائی کٹائی میں مصروف
جنگ نیوز -
لندن...مقبول زمانہ ہیری پوٹر سیریزکی الوداعی فلم کے بعد ریکارڈ ساز فلمی سلسلے کی ہیروئین ایما واٹسن آجکل کپڑوں کی سلائی کٹائی میں مصروف ۔ہیری پوٹر فلم سیریزسے گزشتہ دس سالوں میں باکس آفس پر بے پناہ کامیابی اور مقبولیت سمیٹنے والی فلم کی اسٹار اداکارہ ایما واٹسن اس عرصے میں کئی فیشن برانڈز کیلئے ماڈلنگ کر چکی ہیں۔ حال ہی میں ہیری پوٹر سیرزی کی آٹھویں اور آخری فلم کی ریلیز کے بعد ایما نہ صرف اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہیں بلکہ بطور فیشن ڈیزائیر اپنے آپ کو منوانے کیلئے وہ آجکل فیبرک کٹنگ، ڈیزائننگ اور سلائی کی کلاسز لے رہی ہیں،حال ہی میں اپنی ڈیزائنر ٹی شرٹس متعارف کروانے کے بعد ایما اب پارٹی وئیر ڈیزائن کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ڈیزائنر بننے کے اپنے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ایما برطانیہ کے کئی صف اول کے ڈیزائنر کے کام کا مشاہدہ بھی کر رہی ہیں۔