1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
یوروگوئے نے کوپا امریکا فٹ بال ٹائٹل جیت لیا
جنگ نیوز -
بیونس آئرس...یوروگوئے نے پندرہویں بار کوپاامریکافٹ بال ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں پیرا گوئے کی ٹیم تین گول سے ہارگئی۔فاتح ٹیم کے ڈیاگوفورلان نے دوگول کیے۔بیونس آئرس میں ہونیوالے فائنل میں یوروگوئے نے شاندارکھیل پیش کیا۔12ویں منٹ میں لوئس سواریز نے گول کرکے یوروگوئے کوسبقت دلائی۔ ہاف ٹائم سے پہلے ڈیاگو فورلان نے گول کرکے یوروگوئے کی برتری دگنی کردی۔ پیراگوئے کی ٹیم دوسرے ہاف میں بھی دباوٴ میں رہی۔میچ ختم ہونے سے کچھ دیرپہلے فورلان نے ایک اورگول کردیا۔اس طرح یوروگوئے نے میچ تین صفرسے جیت کر15ویں بارٹائٹل حاصل کرلیا۔