1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
آدھے دماغ کی لڑکی کی غیر معمولی مصورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ
جنگ نیوز -
ماسکو...انسان کا دماغ ہی اسکی صلاحیتوں کا ضامن ہوتا ہے اور یہ بات روس سے تعلق رکھنے والی21سالہTaisia Sidorovaنامی نوجوان لڑکی پر بخوبی صادق آتی ہے۔گاڑی کے حادثے میں سر پر شدید چوٹوں کے باعثTaisiaکی کھوپڑی کا آدھا حصہ بری طرح فریکچر ہوگیا جسے بعد ازاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے نکال دیا تھا۔آدھے دماغ کیساتھ اپنی زندگی کی جنگ لڑتی Taisiaنے جب آنکھ کھولی تو اسے قدرت کا معجزہ ماننا گیا۔دو سال تک اپنی چلنے ،پھرنے اور بولنے کی صلاحیتوں کو واپس لانے کی جستجو میں مصروف جب اس لڑکی کو فزیو تھراپی کے مقصد سے پینسل اور پینٹ برش تھمائے گئے تو اس نے انکی مدد سے غیر معمولی اسکیچز تخلیق کرنا شروع کردیے۔حادثے سے پہلے ڈرائنگ وغیرہ میں بالکل دلچسپی نہ رکھنے والی یہ لڑکی حادثے کے بعد اپنے آدھے دماغ سے محروم ہوجانے کے باوجود اب ایک لاجواب مصورہ بن گئی ہے۔