1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بارہ پولیس افسروں کی بطور ایس پی تعیناتی
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…آئی جی سندھ واجد علی درانی نے بارہ پولیس افسروں کو بطور ایس پی تعینات کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق عامر فاروقی کو اے آئی جی آپریشن ، طارق دہاریجو کو ایس پی صدرساؤتھ، اکرم ابڑو کو ایس پی سٹی ساؤتھ، وقار ملہن کو ایس پی گلشن ایسٹ، محمدعلی وسان کو ایس پی موٹر ویکل برانچ، حسیب افضل بیگ کو ایس پی شاہ فیصل، شاہ جہاں کو ایس پی سائٹ،جام نصرالله دہاریجو کو ایس پی بلدیہ ویسٹ، نعمان صدیقی کو ایس پی لیاقت آباد، عبدالسلام شیخ کو ایس پی گلبرگ سینٹرل، ملک محمد افضل کو ایس پی گڈاپ ملیر اور عثمان غنی کو ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا ہے۔