تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ہرپاکستانی کی آواز بن چکا ، ارشا د احمد

جنگ نیوز -
کراچی… آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ارشاد احمد نے کہاہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے جامعہ کراچی میں جس نظریہ ، فکر وفلسفے کی بنیاد رکھی آج وہ فکر و فلسفہ ملک کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک ایک پاکستانی کی آواز بن چکا ہے11جون 1978کو انقلاب کی جو صدا جامعہ کراچی سے بلند ہوئی آ ج وہ ملک کے چپے چپے میں پہنچ چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سیکٹر کے جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری توصیف اعجاز، رکن مرکزی کابینہ امر قائمخانی، جامعہ کراچی سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مظلوم اور پسے ہوئے طبقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم، اساتذہ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بلا تفریق رنگ و نسل، زبان و مذہب اے پی ایم ایس او اور متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں قائد تحریک الطاف حسین نے ٹیوشن پڑھاکر،اپنی تعلیم کو بھی جاری رکھا اور اُس کے ساتھ تحریکی مشن و مقصد کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔انہوں نے جب اے پی ایم ایس او بنائی اُس وقت وہ جامعہ کراچی میں بی فارمیسی کے طالب علم تھے اور اُنکی عمر 25سال تھی ہمیں بھی قائد تحریک الطا ف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تحریک کے مشن و مقصد کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگا۔ بعد ازاں توصیف اعجاز نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیں حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کادر س دیا ہے ہمیں اُس پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنی چا ہیے اور ملک میں رونما ہونے والے تمام واقعا ت سے خود کو با خبر رکھنا چاہیے اور دیگر طالب علموں کو بھی اس قافلہء حق پرستی میں شامل ہوکے اس ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ سردارانہ نظام کے خلاف منظم جدوجہد کرنے کی دعوت دینی ہے تاکہ اس ملک کے ہر طالب علم کو یکساں تعلیمی مواقع حاصل ہوں ، اس ملک کے ہر جوان کو روزگار کے یکساں مواقع میسر آسکیں اورپاکستان کے موروثی ،خاندانی سیاسی نظام کو بدل کر ملک کی باگ ڈور ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ہاتھ میں دی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ آ ج ہمیں اپنے قائد سے کئے گئے عہد کو دوہراناہوگا کے جس عظیم مقصد کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے اُس مقصد کے حصول کیلئے ہم بھی اپنے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.