تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سلیم شہزاد کیس: فون کوڈ کیلیے امریکی عدالت سے رابطہ کرناہوگا،ایف آئی اے

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سلیم شہزاد کمیشن کو ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ سلیم شہزاد بلیک بیری فون استعمال کرتے تھے، لہذا ان کا پاس ورڈپاکستان میں حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ خفیہ کوڈکے حصول کیلئے سلیم شہزاد کے خاندان یا حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر امریکی عدالت سے رابطہ کرنا ہو گا۔ سلیم شہزاد کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی صدارت میں اسلام آبادمیں ہوا، جس میں صحافی امتیاز عالم اور قمر یوسف زئی کے بیانات قلم بندکئے گئے۔ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں سیکریٹری اطلاعات و نشریات تیمور عظمت نے بتایا کہ کمیشن پہلے ہی آئی جی اسلام آبادکو احکامات جاری کر چکا ہے کہ سلیم شہزاد کے پاس ورڈ تک رسائی کے لیے امریکی عدالت سے رابطہ کریں، جبکہ پرویز شوکت ان کے اہل خانے سے بلیک بیری کمپنی سے رابطہ کرنے کی درخواست کریں گے۔ تیمور عظمت نے بتایا کہ جسٹس ثاقب نثار نے تمام موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سلیم شہزاد کا ڈیٹا ریکارڈ آئی جی اسلام آباد کو مہیا کریں۔ پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کو اجلاس میں سلیم شہزاد کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے بیانات قلمبندکیے جائیں گے۔ا نھوں نے بتایا کہ صحافی نجم سیٹھی نے ستمبر میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی درخواست کی تھی، مگر کمیشن نے ان سے پہلے پیش ہونے کیلئے کہاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.