1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
گوجرانوالہ: سائیکل چور کی پٹائی، داڑھی ، مونچھیں اور بال مونڈھ دیئے
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران سائیکل چوری کرنیوالے کو لڑکوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پٹائی کرکے اسکی داڑھی مونچھیں اور سر کے بال صاف کردیئے ، سائیکل چور کا کہنا ہے وہ کام پر پیدل جاتا تھا اس لیے سائیکل چوری کر رہا تھا۔ تھانہ گرجاکھ کی حوالات میں بند سائیکل چور طاہر جس کو گنجا کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا یہ شخص مدینہ کالونی میں ایک شخص وارث کی سائیکل چوری کرنے کے بعد فرار ہورہا تھا گلی کے لڑکوں نے اسے پکڑکر اسکی یہ حالت کر دی ہے۔پولیس نے نہ صرف اس کیخلاف سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا بلکہ چور کی خبر لینے والے گلی کے لڑکوں سمیت اسکے بال مونچھیں اور بھنویں کاٹنے والے کیخلاف بھی مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔