تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ن لیگ کے شور شرابے میں آزادکشمیر کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے حلف اٹھالیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے سردار غلام صادق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارہویں اسپیکرمنتخب ہوگئے ہیں جبکہ شاہین کوثر ڈار بارہویں ڈپٹی اسپیکر بنی ہیں اسمبلی اراکین کل نئے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے اس موقع پرپیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد قانون ساز اسمبلی کا آج پہلا اجلاس ہوا،جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے سبکدوش اسپیکر چوہدری انوار الحق سے حلف لیا ، بعدازاں ایوان میں نئے اسپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی،جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار غلام صادق 36 ووٹ لیکر نئے اسپیکر منتخب ہوئے،مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق نے دس ووٹ لیے۔نئے اسپیکر نے سبکدوش اسپیکر سے حلف لیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی،پیپلز پارٹی کی ہی شاہین کوثر ڈار 35 ووٹ لیکر نئی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔مسلم لیگ ن کے یاسین گلشن نے 10 ووٹ لیے،نومنتخب ڈپٹی اسپیکر نے بھی نئے اسپیکر نے اپنے عہدے کا حلف لیا،مسلم لیگ ن کے اراکین اپنے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھے اجلاس میں شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کے الزام لگاتے ہوئے ایوان میں شورمچایا اور نعرے بازی بھی کی، تاہم اجلاس کی کارروائی جاری رہی،بعدازاں اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل صدوپہر ساڑے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔کل آزادکشمیر قانون اسمبلی اپنے نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی جبکہ 30 جولائی کو آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.