1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ناروے : خونریزی کا ملزم 8 ہفتے کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جنگ نیوز -
اوسلو…ناروے میں خونریزی کا ملزم 8 ہفتے کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔آندریس بریوک کا کہنا ہے کہ حملے حکمراں لیبرپارٹی کی اس پالیسی کوختم کرنے کیلئے کیے گئے ہیں جس کے سبب مسلمانوں کی آمدجاری ہے اور کارروائیوں کے لیے دوسیل اب بھی موجود ہیں۔ ناروے میں دہری دہشت گردی کے ملزم بریوک کے مقدمے کی سماعت بند کمرے میں ہوئی۔جج کا کہنا تھا کہ ملزم کورہائی دی گئی تو وہ شہادتوں کو تبدیل کرسکتا ہے۔بعد میں جج نے ملزم کا بیان پڑھ کرسنایاجس کے مطابق کارروائی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے نہیں بلکہ واضح پیغام دینے کے لیے کی گئی تھی اور وہ یہ کہ ناروے اور مغربی یورپ پر مسلمانوں کاغلبہ اور مارکسی ثقافتی کی یلغارقبول نہیں کی جاسکتی۔ بریوک نے دارلحکومت اوسلومیں لیبروزیراعظم کے دفتر اور نواحی جزیرے میں انکی جماعت کے یوتھ ونگ کوجمعہ کو نشانہ بنایاتھا جس میں 93افراد مارے گئے تھے۔ جرم ثابت ہونے پر اسے ملک میں زیادہ سے زیادہ معین 21سال قید سے بھی زیادہ سزا دیے جانے کاامکان ہے۔