تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

آئندہ24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . . آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر ڈویڑن میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بدین میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔پیر کی رات ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔عمرکوٹ، کنری، چھاچھرو، نوکوٹ،سبی اور منڈی بہاوٴالدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش جبکہ ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔نواب شاہ میں بھی شدید گرمی اور حبس کے بعد ہونے والی بارش سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،،جبکہ کراچی میں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں سیدپور کے مقام پر 129 ملی میٹر رکارڈ کی گئی،چکلالہ میں 64، اسلام آباد زیرو پوائنٹ میں 56، رسالپور میں 36، راولہ کوٹ میں 26، گڑھی دوپٹہ اور مری میں 15، سیالکوٹ میں 10 جبکہ لسبیلہ میں 9 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.