1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
گورنر سندھ ،اے ای ایس سی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .گورنر ہاوس میں جاری گورنر سندھ ،کے ای ایس سی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔کمشنر کراچی محمد حسین کے مطابق گورنر ہاؤس میں کے ای ایس سی انتظامیہ نے تحریری معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ مذاکرات کے بعد انتظامیہ نے کے ای ایس سی ملازمین کے کچھ مطالبات مان لیے ہیں۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے برطرف ملازمین کے عہدے ختم کردیئے ہیں۔لیبر یونین ذرائع کا کہنا ہے کہ سرپلس میں ڈالے گئے ملازمین کو ایڈجسٹ کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔کمشنر کراچی محمد حسین کے مطابق وی ایس ایس کے تحت تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔کے ای ایس سی ملازمین کی 3 ماہ کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔جبری بر طرف ملازمین کی تنخواہیں رمضان المبارک سے پہلے ادا کردی جائیں گی۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ تمام ملازمین کام پر آئیں گے اور حاضری لگائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔تنازعات کے حل کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔گورنر سندھ نے دونوں فریقین کا معاملہ غور سے سنا۔محمد حسین کا کہنا تھا کہ کسی ملازم کو جبر ی ریٹائر نہیں کیا جائے گااور سر پلس پول میں ڈالے گئے ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔