تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کے ای ایس سی اور لیبر یونین میں معاہدہ،احتجاج ختم کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -


کراچی…گورنر ہاوس میں چودہ گھنٹے سر جوڑ کر بیٹھنے کے بعد بالآخر کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ لیبر یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریوں کے مسائل چوبیس گھنٹے میں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ گورنر سندھ کی ثالثی کام آگئی۔ گورنر ہاوس میں کل شام سے جاری مذاکرات میں کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین کے درمیان پیش رفت پر ختم ہوگئے۔ کمشنر کراچی محمد حسین سید نے گورنر ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین نے تحریری معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ جبری برطرف کیے گئے ملازمین کی ادائیگیاں رمضان سے پہلے کی جائیں گی۔ کے ای ایس سی انتظامیہ نے برطرف ملازمین کے عہدے ختم کیے ہیں تاہم جو ملازمین کام پر آئیں گے وہ اپنی حاضری لگائیں گے اور کسی بھی ملازم کو جبری ریٹائر نہیں کیا جائے گا۔ برطرف ملازمین کو اہلیت کے مطابق دیگر شعبوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ انتظامیہ اور لیبر یونین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد شہر بھر میں آج سے کے ای ایس سی کے تمام دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تمام مظاہرے اور دھرنے فوری طور پر ختم کیے جائیں گے۔ لیبر یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج پرْامن تھا۔ کے ای ایس سی کا مزدور طبقہ شہریوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ شہری انتظامیہ ، کے ای ایس سی اور لیبر یونین کے عہدے داروں پر 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو معاملات حل کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.