تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

باڑہ میں دو پرائمری اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ

جنگ نیوز -
پشاور…تعلیم دشمن عناصر نے خیبر ایجنسی میں 2سرکاری پرائمری اسکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں رات گئے شدت پسندوں نے دو سرکاری پرائمری اسکولوں کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا جس سے اسکولوں کی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اب تک خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں 54اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.