تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

مسلسل نیند یادداشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے

جنگ نیوز -


لندن…فارن ڈیسک…مسلسل نیند انسان کی یادداشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیند میں خلل یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ نیند میں خلل سے چیزوں میں فرق کرنا مشکل ہو تا ہے۔ برطانوی ماہرین کے نزدیک گہری نیند دن کے تمام واقعات کا تجزیہ، اندازہ اور فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی سے گہری نیند اور بار بار نیند میں خلل پڑنے کے دوران دماغی خلیوں کے فنکشن کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ واضح ہوا کہ بھرپور اور تسلسل کے ساتھ نیند ایک صحت مند یادداشت کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین نے یہ تجربات چوہوں پر کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.