تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

موٹے لوگ اسمارٹ بننے کا خواب نہ دیکھیں،تحقیق

جنگ نیوز -


لندن…فارن ڈیسک… اگر آپ ایک بار موٹاپے کا شکار ہو گئے تو پھر اسمارٹ بننے کا خیال بھول جائیں۔ برطانوی اخبار ’دی میل‘ نے ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ جو شخص ایک دفعہ موٹا ہو گیا پھر دبلا ہونا اس کے نصیب میں نہیں ہے۔ جو لوگ غذائی پرہیز یا جسمانی ورزش سے اپنا وزن کم کرتے ہیں وہ ایک سال بعد دوبارہ اسی وزن کے حامل ہو جاتے ہیں۔ 25ہزار افراد پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے کھانے پینے سے پرہیز کر کے اپنا وزن کم کیا لیکن ایک سال بعد دوبارہ ان کا وہی وزن ہوگیا۔ طبی تحقیقی کونسل کے ماہرین کے مطابق موٹاپے کو آغاز سے روکنا چاہیے۔ یہ بہتر ہے کہ ابتدائی اسٹیج پر ہی موٹاپے سے پر ہیز کیا جائے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مردوں کا وزن عمر بھر تسلسل کے ساتھ بڑھتا رہتا ہے جبکہ خواتین کا وزن ابتدا ئی عمر میں کم بڑھتا ہے لیکن تیس کی دہائی کے وسط میں اس میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.