تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

نوشہرہ:برستاتی نالوں میں طغیانی،پانی گھروں،دکانوں میں داخل

جنگ نیوز -
نوشہرہ…ضلع نوشہرہ میں مون سون بارشوں کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ تجاوزات کے باعث پانی کی نکاسی کے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے نالوں کے ساتھ آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے بجلی کے تین پول اور کئی مکانوں کی چھتیں گرگئیں۔ متاثرہ علاقوں کے لوگ نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔برساتی نالوں کا پانی جن علاقوں میں داخل ہوا ان میں جہانگیرہ کالونی ، خٹ کلے اور نوشہرہ کینٹ شامل ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے پانی کی نکاسی کے قدرتی راستے بند ہوگئے ہیں۔ نکاسی آب کا نظام انتہائی ناقص اور نالے بند ہونے کی وجہ سے پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔ مقامی آبادیوں میں کئی کئی فٹ تک پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے گھریلو ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے تین پول اور کئی مکانوں کی دیواریں بھی گرگئیں ہیں۔۔ صورتحال کے باعث متاثرہ گھروں کے مکین نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.