1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
اجے دیوگن کی فلم’ سنگھام‘ ریلیز کے پہلے ہفتے47کروڑ روپے کا بزنس کرگئی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ ادا کار اجے دیوگن کی حالیہ ایکشن فلم سنگھام ریلیز کے پہلے ہفتے47کروڑ روپے کا ریکارڈبز نس کر نے میں کامیاب ہو گئی ہے۔اس فلم کو اس سال کی ریلیز کے پہلے ہفتے سب سے زیادہ بزنس کر نے والی دوسری فلم کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔ گول مال جیسی سپر ہٹ فلم بنانے والے ہدایت کار اور پروڈیوسر روہت شیٹھی نے ایک بار پھر اجے دیوگن کے ساتھ مل کر’ سنگھام‘ کی صورت میں ایکشن سے بھرپور ایک فلم پیش کی ہے جس نے زبردست افتتاح کے بعد کامیابی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ فلم سنگھام سال 2010میں ریلیز کی گئی ایک تامل ایکشن فلم کا ہندی ری میک ہے جسے 22جو لائی کو عام نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔