تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

مظفرآباد ،کوئلے کی کان میں دھماکا،3مزدورجاں بحق

جنگ نیوز -
مظفرآباد …مظفرآباد میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کان میں کام کرنے والے تین مزدور جاں بحق اور جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ اسٹیٹ ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کوئلے کی کان میں ریسکیوآپریشن مکمل کرکے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے۔ کان میں ہونے والے دھماکے میں 3 مزدور جاں بحق اور تین جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسٹیٹ ڈزاسٹرمنجمنٹ اتھاڑی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی کے نامکمل انتظامات کی وجہ سے پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.