تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پاک بھارت مذاکرات،سیاسی رہنماوٴں کو اعتماد میں لے لیا،وزیر خارجہ

جنگ نیوز -


لاہور…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ذمہ دار ممالک ہیں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں میں برابر کے شریک ہیں، بھارت روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کی انہیں بھرپور حمایت حاصل ہے ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اس سلسلے میں نواز شریف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے چکے ہیں، حنا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسائے کو دوستی کی نظر سے دیکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، حنا ربانی کا کہنا تھا کہ خطے میں بھارت اور پاکستان کے مفادات ایک جیسے ہیں ،،انہیں ماضی کو بھلا کر نیا آغاز کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.