تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

قرض بحران امریکی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے،اوباما

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکی صدر بارک اوباما نے قرض بحران کو امریکی معیشت کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس بحران کا فوری حل نہ نکالا گیا تو امریکا کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے الزام عائد کیا کہ قرض بحران کے خاتمے کیلئے ری پبلکن سے مذاکرات ملک کو اس حالت میں لے آئے۔ صدر باراک اوبامہ نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ٹرپل اے ہوچکی ہے ،امریکا میں کریڈٹ کارڈز پر سود کی شرح بڑھ رہی ہے، قرض کی صورتحال پر سیاسی سمجھوتہ کرنا پڑے گا لیکن سمجھوتے کو ایک گندا لفظ بنادیاگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قرض کی آخری حد چھ ماہ کی توسیع سے مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ چھ ماہ بعد امریکاپھر اس حالت میں کھڑا ہوگا۔اس سے پہلے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ قرضوں سے متعلق پایا جانے والا تعطل جلد دور کرے ورنہ اس کی معیشت کو سخت دھچکا پہنچے گا۔ دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی ادارے آ ئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر امریکی ارکان پارلیمنٹ میں اگلے ہفتے تک قرضے کی نئی حد سے متعلق اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکا تو اس سے پوری دنیا کی حصص مارکیٹس متاثر ہو سکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.