تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

شامی فوج شہریوں پر حملے کرکے وحشیانہ فعل کی مرتکب ہورہی ہے، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکا نے شام کی فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے حملوں میں عام شہری ہلاکتوں کو وحشیانہ اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نیولینڈنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شام کی سکیورتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو حملے کا نشانہ بناناانہیں گرفتار کرکے ان پرتشدد کرنا انتہائی وحشیانہ اور قابل مذمت اقدام ہونے کے علاوہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کے صدر بشار الاسد کو اب یہ اعتراف کرلینا چاہیے کہ وہ خود ہی ملک کے عدم استحکام کا سب سے بڑا سبب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شام کی حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ دنیا اس پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جو بھی جرائم کے مرتکب ہوں گے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ شام کے صدر بشا رالسد اب اقتدا پر اپنا اثرورسوخ کھوچکے ہیں اور انہیں اب مستعفی ہو جانا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.