1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت54ہزار250روپے کی ریکارڈ سطح پر
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں سونے کی قیمت 54 ہزار250روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور میں سونے کی قیمت سات سو روپے اضافے کے بعد 54 ہزار250 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے جبکہ دو دن پہلے سونے کی فی تولہ قیمت 53 ہزار 505 روپے تھی۔۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں عدم استحکام ہے۔