1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
مادھوری ڈکشت وشال بھردواج کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز… بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل مادھوری ڈکشت وشال بھردواج کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وشال بھردواج نے اپنی نئی فلم میں کام کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ فلم میں کسی کی ماں کا کردار ادا نہیں کریں گی کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ابھی وہ اتنی بوڑھی نہیں ہوئیں کہ ماں کا کردار نبھائیں۔