تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی میں اسلحہ کی بھرمارضیاالحق کی مہربانی ہے،خورشیدشاہ

جنگ نیوز -


کراچی...وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں اسلحہ کی بھرمار ضیاء الحق کی مہربانی سے ہے،ان کے دیے کلچر پر آہستہ آہستہ کنٹرول کیا جا سکے گا،لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لیے فریقین سے مذاکرات جاری ہیں، مل بیٹھ کر مسائل حل کر لئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی لڑائیاں پارٹیوں کو ہی نہیں ملک کو بھی کمزور کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کیلئے ن لیگ کو الزام تراشی کے بجائے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے،انہوں نے بتایا کہ حاجیوں کو رہائشکیلئے اگست میں الاٹمنٹ لیٹر بھیج دیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.