1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
فرانس میں ورلڈ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول جاری
جنگ نیوز -
پیرس...فرانس کے علاقے لارین میں ورلڈہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول جاری ہے۔ 22 سے 31جولائی تک ہونے والے اس فیسٹول میں دنیا بھر سے ہاٹ ائیر بیلونز میں سفر کر نے میں مہارت رکھنے والے سینکڑوں افراد نے حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹیول کے دوران آ سما ن رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غبا روں سے سج چکا ہے۔ اس مو قع پر زندہ دل افراد ہاٹ ائیر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجاکر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نا صرف فرانس کی سیر کر تے ہیں بلکہ اس ایڈونچر سے اس فیسٹیول کو اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں بھی شامل کر لیتے ہیں۔