تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

خودکش بمبار20 لاکھ روپے میں فروخت کئے جاتے ہیں ، میاں افتخار

جنگ نیوز -


پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہناہے کہ امریکہ اپنے پسندیدہ طالبان سے بات چیت کر کے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا۔ طالبان ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئیں تو اپنے بیٹے کا خون معاف کرنے کو تیار ہوں۔پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد ی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ اب بھی وزیرستان میں خودکش بمبار موجود ہیں جو بیس لاکھ روپے میں فروخت کئے جاتے ہیں ۔ پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ جب تک امریکہ کو ان مذاکرات میں شامل نہ کیا جائے تب تک ان کے مثبت نتائج نہیں نکل سکتے۔میاں افتخار کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردی اسی طرح جاری رہی تو تیسری جنگ عظیم پاکستان کی سرزمین پر لڑی جا سکتی ہے اور پاکستان میں بھی عراق اور لیبیا جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.