1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بلیک سوان کے فلمسازکو چلی کے کان کنوں پر فلم بنانے کے حقوق حاصل
جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ...گذشتہ سال69دنوں تک کان میں پھنسے رہنے کے بعد رہائی حاصل کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چلی کے کان کنوں پر ہالی ووڈ پر فلم بنائی جائے گی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم بلیک سوان اور شٹر آئی لینڈ جیسی کامیاب فلمیں دینے والے معروف فلمساز Mike Medavoyنے چلی کے کان کنوں پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔سین جوز کان میں پھنسنے والے ان کان کنوں کی 69دنوں پر مبنی جدوجہد کی یہ کہانی Jose Riveraتحریر کریں گے جبکہ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز2012سے شروع ہوگا۔گو فلم کی کاسٹ کے بارے میں اب تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں اور توقعات ظاہر کی جارہی ہیں کہ بریڈ پٹ اور Javier Bardemکو اس بیحد اہمیت کے حامل پراجیکٹ کا حصہ بنایا جائیگا۔