1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
وزیر اعظم کا نواز شریف،فضل الرحمان سمیت مختلف راہنماؤں کو فون
جنگ نیوز -
لاہور...وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میاں ں نواز شریف اورمولانا فضل الرحمان سمیت مختلف سیاسی راہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے وزیر خارجہ کے دورہ بھارت پر اعتماد میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سیاسی راہنماؤں کو پاک بھارت مذاکرات سے تمام راہنماؤں کو آگاہ کیا ۔وزیر اعظم جن راہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جمویت علمائے اسلام کے مو لانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین،پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے آفتاب خان شیر پاؤ اور منیر اچکزئی شامل تھے وزیر اعظم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں اور کل باضابطہ طور پر پاک بھارت مذاکرات ہوں گے۔