تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کترینہ کے دل میں اپنی ذاتی بائیک خریدنے کے ارمان جاگ اٹھے

جنگ نیوز -


ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…حال ہی میں اپنی فلم" زندگی نہ ملیگی دوبارہ" میں بائیک رائیڈنگ کے تجربے کا مزا لوٹنے والی کترینہ کو شاید کارسے زیادہ موٹر سائیکل چلانے میں لطف آنے لگا ہے۔گذشتہ دنوں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ہریتک کو بائیک کی سیر کروانے والی کترینہ اب اپنی ذاتی بائیک خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انتہائی مہارت سے ممبئی کی سڑکوں پر بائیک چلانے کا مظاہرہ کرنے والی کترینہ کوئی عام بائیک نہیں بلکہ مشہور برانڈ Harley Davidson خریدنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ اب تک صرف اپنے دوستوں کی موٹر بائیکس ادھار پر لیکر چلانے والی کترینہ کب اپنی بائیک پر سواری کرتی نظر آتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.