1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی اسٹاک ایکسچینج:دوسرے روز بھی سرگرمیاں اتار چڑھاوکا شکار
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاوکا شکار رہیں اور انڈیکس بارہ ہزار چار سو کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ منگل کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا، مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کمی کے بعد 12364پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم5کروڑ شیئرز رہا، سب سے زیادہ کام این آئی بی بینک کے رائٹ شیئرز میں ہوا، جس کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک پیسے رہی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس1 پوائنٹ اضافے کے بعد11817 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا یہ رحجان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔