1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر 61 لاکھ روپے جرمانہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...تیل کی سپلائی بہتر نہ ہونے پر حکومت نے چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر اکسٹھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ۔وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چودھری نے جیونیوز کو بتایا کہ لائسنس شرائط کے مطابق متعین عرصہ کیلئے تیل کی اسٹوریج نہ کرنے اور سپلائی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے تیل کمپنیوں کو جرمانہ کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تیل کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ سپلائی کی صورت حال دو ہفتوں میں واضح طور پر بہتر کرلیں اور چھ ماہ کے اندر تیل اسٹوریج کی وہ مقدار بھی مکمل کریں جو ان کے لائسنس میں متعین کی گئی ہے ۔