1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
دوران میچ مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کرتا بچہ آن لائن مقبول ہونے لگا
جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ...ڈانس کی بات کی جائے تو آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی منفرد ڈانس حرکات کرنے کی چاہ ہر کسی کے دل میں موجود ہوتی ہے، یقین نہیں آتا تو اس وڈیو میں ہی دیکھ لیجئے۔اس وڈیو میں نظر آنے والے یہ بچہ امریکی شہر Seattleکے ایک اسٹیڈیم میں بیس بال میچ دیکھا رہا تھا ۔ایسے میں جب ایک ٹی وی کیمرہ مین نے کیمرے کا رخ بچے کی طرف کیا تو بچے نے خود کواسٹیڈیم میں نصب اسکرین پر دیکھ کر مائیکل جیکسن کے تھرلر گانے کا ڈانس شروع کردیا ۔انتہائی مہارت سے ڈانس کرتے اس بچے کو ناصرف اسٹیڈیم میں لوگوں کی توجہ حاصل ہوگئی بلکہ اب آن لائن بھی اس بچے کے ڈانس کی یہ وڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔